چاغی میں حالیہ بارشوں سے دیواریں اور مکانات منہدم

157

بلوچستان کے ضلع چاغی میں گذشتہ دنوں ہونے والے موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات اور دیواریں گرگئیں۔

نقصانات کا جائزہ لینے کےلیے لمبر دارملک الیاس سنجرانی اور چاغی پریس کلب چاغی کے صحافیوں نے کلی حاجی فاضل محمد (ژلو)، لشکرآپ کا تفصیلی دورہ کیا۔

علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کلی کے اردگرد حفاظتی بندات نہ ہونے کیوجہ سے گذشتہ دنوں زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ پانی پورے کلی کے اندر داخل ہوگیا اور ہمارے مکانات اور دیواروں کو کافی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ہمارے ان نقصانات کے ازالے کے لیے کسی نے بھی یہاں کا دورہ نہیں کیا۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ان نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے فوری طور پر سروے کرکے امدادی کارروائیاں شروع کی جائے تاکہ ہم اپنی دیواریں اور مکانات تعمیر کر سکیں اور کلی کے اردگرد حفاظتی بندات تعمیر کی جاسکیں۔