پنجگور: فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ

151

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستان فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپ پروم کے علاقے دزریدگ میں ہوا جہاں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

جھڑپ میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کے اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ عسکری حکام کی جانب سے  اس حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں سرگرم ہے جبکہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کے جھڑپیں ہوچکی ہے تاہم کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔