پشاور میں بم دھماکہ، 9 افراد زخمی

357

دھماکے میں خواتین و بچوں سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوئیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوئیں ہیں ۔

دھماکہ پشاور کے علاقے  کارخانو میں واقع پولیس  چیک پوسٹ پر ہوا۔

 دھماکے میں زخمی افراد کو زخمی افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا  جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

دوسری جانب جماعت الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا  کہ دستی بم حملے میں پولیس چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئیں ۔