پسنی : بلوچستان حکومت نے پاکستانی وزارت دفاع کو 750 ایکڑ زمین مہیا کردی

346

بلوچستان حکومت نے پسنی کے مقام پر شپ یارڈ کے تعمیر کے لیے پاکستانی وزارت دفاع کو 750ایکڑ زمین مہیا کر دی ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ میں لگنے والا تمام سرمایہ وزارت دفاع کا ہو گا لیکن اس شپ یارڈ میں 20سے 30فیصد شئیر بلوچستان حکومت کے ہوں گے۔

 دعوی کیا جارہا ہے کہ شپ یارڈ کے منصوبے سے 10ہزار مقامی ملازمتیں پیدا ہوں گی جس سے بلوچستان کے نوجوان مستفید ہو گے۔

 زرائع کے مطابق گوادر کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی پیش نظر پاکستان نیوی کو قریب ترین شپ یارڈ کی سخت ضرورت تھی تا کہ گوادر کی حفاظت بہتر طریقے سے ہو سکے اور نئے جہازوں کی تیاری و پرانے جہازوں کو توڑنے کا کام تیز ہو سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پسنی میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی پاکستان کے وفاق کو  آئل ریفائنری کی تعمیر کے لئے دے دی گئی تھی ۔