پاکستان کےلئے امریکہ نے فوجی تربیت کی پروگرام بحال کردی

125

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کردی۔

امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکہ کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیاگیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ  دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا، سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان کی فوجی معاونت کی بحالی کا اعلان 27 جولائی کو کیا تھا اور اس معاونت کے تحت امریکہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔