پاکستانی فوج کی تربیتی پروگرام کی بحالی امریکی غلطی ہوگی – خلیل بلوچ

126

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج کے لئے تربیتی پروگرام شروع کرنے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فوج کے لئے تربیتی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا امریکی فیصلہ ایک غلطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیر مستحکم کرنے والے ایجنڈے کی وجہ سے اُس کے ساتھ تمام فوجی تعلقات منقطع کرنے چاہیے.

واضح رہے کہ کئی سالوں سے امریکہ کی موقف رہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدے پورا نہیں کرتا بلکہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ گزشتہ دنوں عراق میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے اچانک پاکستانی فوج کے لئے تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جسے ایران کے خلاف امریکہ کی ممکنہ عسکری کاروائی کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔