وڈھ : سارونہ میں جنگلات کی کٹائی کے خلاف مظاہرہ

451

 خضدار کے علاقے وڈھ کے سب تحصیل سارونہ میں جنگلات کی  کٹائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے اہلیان سارونہ نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر علاقے میں جنگلات کی کٹائی سے مستقبل کے ماحولیاتی نقصانات سے متعلق نعرے درج کیے تھے۔

مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سب تحصیل سارونہ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق موثر اقدامات کر کے ضلعی انتظامیہ کو اس بات کا پابند کرکے وہ جانبداری کا مظاہرہ نہ کرکےعلاقے کومستقبل کی ماحولیاتی نقصان کو ہمیشہ کیلئے محفوظ رکھے۔

سب تحصیل سارونہ کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں مختلف اقسام کی درخت کثیر تعداد میں موجود ہے لیکن گذشتہ دو سالوں سے ان جنگلات کو بے دردی سے  مشینری کے ذریعے کاٹ کر دیگر شہروں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علاقے کی جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کرئے۔

مظاہرین نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق محکمہ جنگلات کا قانون موجود ہے لیکن سب تحصیل سارونہ میں حکومت اس قانون کو استعمال کرنے سے قاصر ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگلات کی نسل کشی کے خلاف قانونی طورپر عمل کیا جائے۔

یاد رہے گذشتہ دو سالوں سے سب تحصیل سارونہ میں جنگلات کی کٹائی جس تیزی سے جاری ہے اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو پورے علاقے کا مکمل صفایا ہوجائے گا اورعلاقے کی ماحولیاتی تبدیلی پر اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے۔