نوشکی: فائرنگ سے باپ اور بیٹا ہلاک

336

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فائرنگ کے واقعے میں باپ بیٹے سمیت ہلاک ہوگیا۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی کڈی ڈیڈار میں گذشتہ رات عبدالغنی جمالدینی کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں عبدالغنی اور ان کا جوان بیٹا بدل خان جمالدینی موقعے پر ہلاک ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے موقعے پر پہنچ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

واقعے کے حوالے سے انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے تاہم اس حوالے سے آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔