ملتان: طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں طالب علم زخمی

289

ملتان کے بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں جھگڑا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا دو طلبا تنظیموں کے درمیان پرانی رنجش کی وجہ سے ہوا دونوں گروپوں کے طلبا نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور لاٹھیاں برسائیں۔

طلبا تنظیموں میں تصادم کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ حالات کشیدہ ہوتے دیکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو بلالیا پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر طلبا منتشر ہوگئے۔

ایک بلوچ طالب علم نے نام نہ بتانے کی شرط پر ٹی بی پی نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے قبل طالب علموں کے درمیان تصادم ہوا تھا جبکہ آج دوسرے گروہ نے آکر طالب علموں پر حملہ کیا اور فائرنگ کے  نتیجے میں طالب علم زخمی ہوگیا۔

طالب علم نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونیورسٹی میں غیر محفوظ ہے۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔