مستونگ ، حب ، خاران اور نوشکی سے چار لاپتہ نوجوان بازیاب

270

کراچی سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو گذشتہ سال 18 اپریل کو  پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں  نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جن میں سے ایک نوجوان آج حب سے بازیاب ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تین مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے تین نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

کراچی سے 18 اپریل 2019 کو لاپتہ ہونے والے ایک خاندان کے بہار ولد ایوب ، حمید ولد دلمراد، حنیف ولد دلمراد، نجیب ولد میار جان، پرویز ولد جمعہ میں سے ایک نوجوان بہار ولد ایوب آج حب چوکی سے بازیاب ہوگیا ۔

دوسری جانب مستونگ 24 دسمبر 2017 کو لاپتہ ہونے والے چاکر خان بنگلزئی ولد عبدالستار بازیاب ہوئے۔

اسی خاران سے 10 اگست 2014 کو لاپتہ ہونے والے عارف بلوچ بھی بازیاب ہوگئے۔

دریں اثناء 26اگست 2016 سے لاپتہ ہونے والا صلاح الدین سکنہ کلی جمال اباد نوشکی بھی بازیاب ہوکر  گھر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ عارف بلوچ کے ہمراہ لاپتہ ہونے والے محمد حسن اور محمود شاہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے ۔

بلوچستان میں ایک طرف لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے بلوچ نوجوان بالخصوص طالب علم پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہورہے ہیں ۔