قلات: برفباری اور بارشوں سے نقصانات، علاقوں کا رابطہ بحال نہیں ہوسکا

622
قلات میں حالیہ دنوں ہونے والی برفباری کا منظر

قلات کلی چشمہ میں بارش اور برف باری سے متعدد گھروں کے چھت اور دیواریں گر گئے جس کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہیں۔

اس حوالے سے متاثرین کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری سے ہمارے گھروں کے چھت اور دیواریں گرگئے، مکانات کو کافی نقصان پہنچا مگر ہماری امداد اور حال پرسی کے لیے کسی نے حال تک نہیں پوچھا ہے۔

انہوں نے عوامی نمائندوں اور حکومت سے اپیل کی حکومت ہمارے مدد کرکے نقصانات کا ازالہ کریں دوسری طرف بارش اور برف باری کے سبب قلات شہر سے دہی علاقوں کوہ ہربوئی، کاریز یوسفی، محمد شہہ سمیت دیگر دہی علاقوں کا رابطہ ابھی تک بحال نہیں ہوا۔

قلات کے سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ برف باری سے گھروں کو نقصان اور مال مویشی سینکڑوں کی تعداد میں مرگئے ہیں، چارے کا کوئی بندوبست نہیں پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے بارش اور برف متاثرین پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں حکومت کی عدم توجہی کے باعت مزید نقصانات کا خدشہ ہیں۔

شہری حلقوں اور متاثرین نے حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔