بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ عصا بجار بلوچ کی پارٹی رکنیت معطل کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عصا بجار پارٹی کے پرانے کارکن ہیں لیکن اپنے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے انہیں ایک دفعہ پہلے بھی تین مہینے کے لئے معطل کیا گیا تھا اور عصا بجار کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد انہیں بحال کیا گیا کہ وہ آئندہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، لیکن وہ اپنے غیرسیاسی اور ناشائستہ زبان، نامناسب رویے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے باز نہیں آئے۔ اسی بنیاد پر ان کی بنیادی رکنیت تا فیصلہ ثانی معطل کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی بارہا اپنے پالیسی بیانات اور سرکولر کے ذریعے واضح ہدایت دے چکا ہے کہ کارکن سختی سے پابند ہیں کہ سوشل میڈیا یا اپنے مباحثوں میں پارٹی ڈسپلن کا پابند رہیں۔ بی این ایم کے ممبر اور دوزواہ سوشل میڈیا سمیت تمام ابلاغی ذرائع کو مثبت انداز میں بلوچ قومی مفاد، بلوچ قوم کی آواز کو موثر بنانے اور صرف دشمن کے خلاف استعمال کریں۔ لیکن واضح ہدایت کے باوجود عصابجار بلوچ پارٹی پالیسی پر عمل کرنے سے قاصررہا۔ لہٰذا تافیصلہ ثانی انہیں معطل کیاجاتا ہے۔