عبدالرشید و میر علی حسن کو بازیاب کیا جائے- لواحقین کی اپیل

381

وڈھ کے رہائشی لاپتہ عبدالرشید ولد کریم داد اور میر علی حسن شیخ کے لواحقین نے ان کے بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے اختیار داروں سے اپیل کرتے ہیکہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے، عبدالرشید کو 9 فروری2012 کو حب سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ کیا گیا تھا جبکہ علی حسن شیخ کو 4 نومبر 2011 کو وڈھ سے لاپتہ کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔

 لواحقین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ہمارے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو پاکستان کی قانوں کے مطابق انہیں عدالت میں پیش کرکے  صفائی کا موقع فراہم کیا جائے ۔

لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علی حسن اور عبدالرشید کے باحفاظت بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں اس درد سے نجات دلایا جائے۔