شاہرگ : دو بھائیوں کی بازیابی کے بعد تیسرا فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

166

چند روز قبل فورسز کی تحویل سے بازیاب ہونے والے ہزار خان سمالانی در محمد سمالانی کے بھائی کو لاپتہ کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ایک شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگیا۔

لقمان ولد قادر بخش کو چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ لقمان سمالانی کے دو بھائی ہزار خان سمالانی اور در محمد سمالانی آٹھ ماہ کی گمشدگی کے بعد گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے تھے۔

خیال رہے کہ حالیہ چند دنوں میں ایک طرف چالیس سے زائد لاپتہ افراد بازیاب ہوئیں ہیں وہی دوسری جانب مختلف علاقوں سے متعدد افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ بھی ہوچکے ہیں ۔