سی پیک میں چینی سرمایہ امداد نہیں، پاکستان پر قرضوں کا بوجھ ہے- امریکہ

271

امریکہ نے ایسی کوئى مداخلت نہیں کی۔ البتہ، پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے ہم چاہیں گے کہ پاکستان میں ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری ہو جن سے اس کے عوام کو روزگار مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا سی پیک میں لگایا جانے والا چینی سرمایہ امداد نہیں، بلکہ قرض کی شکل میں پاکستان پر بوجھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے جس سے عوام کو روزگار ملے اور انکی معاشی حالت بہتر ہو۔

انھوں نے کہا کہ ’اوبر‘ نے پاکستان میں اسی ہزار نوکریاں پیدا کی ہیں۔ امریکی کمپنیاں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور انہیں بھی برابر مواقع ملنے چاہیں۔

سی پیک کے حوالے بیان کے بعد پاکستانی سینٹیروں کی جانب سے تنقید کے بعدایلس ویلز نے  کہا امریکہ نے ایسی کوئى مداخلت نہیں کی۔ البتہ، پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے ہم چاہیں گے کہ پاکستان میں ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری ہو جن سے اس کے عوام کو روزگار مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار معاون نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔