جی ایم سید کی جدوجہد اور نظریہ نہ صرف سندھی قوم کے لئے بلکہ ہر مظلوم قوم کے لئے رہنمائی کی کرن ہے۔
سائیں کا فلسفہ استقامت ، دوسری مظلوم اقوام کے دکھوں کا احساس اور غلامی کے خلاف مزاحمت تھا ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سائیں جی ایم سید کے 116ویں یوم پیدائش کے موقعے پر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
بشیر زیب بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ سندھی قوم کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیئے کہ انہیں ایک غیر مہذب دشمن کا سامنا ہے جو سندھی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے۔
سندھی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھی قوم غلامی کے تحت زندگی بسر کرنے کو
ترک کریں اور ظلم کے خلاف مسلح جدوجہد کے لیے جی ایم سید کی تعلیمات کو اپنائیں۔
بشیر زیب بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ اور سندھی اقوام کو متحد ہوکرقابض کے خلاف جنگ لڑنا چاہیئے۔
خیال رہے جی ایم سید کے 116ویں یوم پیدائش پر سندھ سمیت بیرون ممالک سندھی قوم پرست حلقوں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ بلوچ آزادی پسند حلقوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔