سبی : ٹریفک حادثے میں 5 افراد زخمی

118

حادثہ بختیار آباد کے قریب قومی شاہراہ پہ پیش آیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق سبی کے بختیار آباد میں قومی شاہراہ پر مزدا اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں آئے روز اضافے کی اہم وجہ تنگ سڑکیں اور ان خستہ حالی بھی ہے۔

گوکہ حکام کی جانب سے بارہا دعوی کیا جاتا کہ شاہراہوں کی توسیع پہ کام شروع کیا جائے گا لیکن دعووں پہ تاحال عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔

بلوچستان کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی شاہراہوں پہ آئے روز کی خونی حادثات کی ذمہ داری حکومتی عدم توجہی کو گردانتے ہیں۔