سبی : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

89
فائل فوٹو

 فائرنگ کا واقعہ سبی کے کڑک روڈ پر پیش آیا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سبی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے  21 سالہ نوجوان چاکر کو قتل کردیا ۔

زرائع کے مطابق فائرنگ و قتل کی واردات کی اطلاع ملنے کے بعد سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے  کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

انتظامیہ نے دعوی کیا کہ فائرنگ کے  بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔