سبی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو حادثہ، 1 شخص جانبحق

891

بلوچستان کے ضلع سبی میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی غلام عباس سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سبی میں مرکزی شاہراہ پر کمبڑی پل کے قریب موٹرسائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی بیوی، بیٹیاں اور دو گن مین بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد لاش اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اور سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت نظام الدین ولد ملا محمد کے نام سے ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک غلام عباس اور ان کے گن مین کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مخالف سمت سے آتی ہوئی  موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے اے ڈی سی کی گاڑی الٹ گئی۔ وہ اپنے اہل خانہ سمیت کوئٹہ سے سبی آرہے تھے۔