سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کی 116 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں قومی اور انقلابی سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’سائیں جی ایم سید سندھ کے ایک ایسے عظیم قومی ر ہبر اور مفکرتھے، جنہوں نے جدید ترقی پسند،لبرل، سیکیولر اور ڈیموکرٹک بنیادوں پر ’جدید سندھی قومپرستی‘ کا نظریہ پیش کیا۔جس نظریے کے تحت سندھ میں قومی حقوق اور قومی آزادی کی جدوجہد چلانے کے لیئے ایک متحرک قومی تحریک وجود میں آئی۔
ترجمان نے کہا سائیں جی ایم سید نے اپنے قومی فکر کے ذریعے سندھ کی ہزارہاسالہ تاریخ کی روشنی میں سندھی قوم کو اپنی الگ شناخت ، الگ قومی ثقافت، کلچر، زبان، روایات اور قومی ہیروز کو نروار کرکے متعارف کروایا۔
انہوں نے کہا سائیں جی ایم سید کا قومی فکر سندھ وطن کے اوپر پنجابی حملہ آور سمیت ہر بیرونی حملہ آور قوت کے خلاف اپنی ’قومی دفاعی مزاحمتی جدوجہد‘ کرنے کی رہنمائی کرتا ہے۔جس کے ذریعے ہم ناصرف سندھ وطن کی جغرافیائی تحفظ اور سرحدوں کا قومی دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سندھ کے قومی مفادات کوبھی بچا سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا انیس سو سینتالیس میں ’پاکستان‘ کے نام پر ایک نقلی، مصنوئی اور مذہبی ریاست بنوائی گئی جس کے ذریعے پنجاب سامراج سندھ کی زمین،سندھو دریاء، سندھی سمندرو ساحل، سمندری جزیروں، بندرگاہوں، جہازرانی کی آمدنی،کاروباری شاہراہوں و مراکز، تیل،گئس، کوئلے،ٹیکسز اور سروسز سمیت سندھ کی تمام معاشی و قدرتی وسائل کا استحصال جاری رکھا ہواہے۔
انہوں نے کہا آج سندھ ایک طرف پاکستان کے بنائی ہوئی جمایت الدعوہ جیسی کئی مذہبی انتہا پسند تنظیموں کی دہشتگردی کو بھگت رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان آرمی اور پنجابیوں کے فوجی ادارے بہت بڑی تیزی سے سندھ کے اوپر حملہ آور ہو کر سندھ کے سارے سمندری علائقوں پر بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے، ذولفقار آباد جیسے کئی منصوبوں کے ذریعے سندھ کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرکے سندھی قوم کو اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔جس سے سندھ کا قومی وجود صفحہ ہستی سے مٹ جانے کا خطرہ ہے اور سندھی قوم اپنی ہی سرزمین کی مالکی کاحق کھو بیٹھے گی۔
ترجمان نے کہا چائنا۔پاکستان اکانامک کاریڈور (سیپیک) منصوبے کے بعد اب ’چین اور پنجابی حملہ آور سامراج‘ دونوں مل کر سندھ کی تمام اسٹرٹجک پوائنٹس پر قبضہ کررہے ہیں۔جس کو ہم سندھ کے اوپر ’پنجاب اور چین‘ کا مشترکہ حملہ قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے سندھی قوم اپنے وطن کے سامنے درپیش ان تمام خطرات اور حملوں سے صرف سائیں جی ایم سید کے ہی قومی آزادی والے فکر سے مسلح ہوکر مقابلہ کر سکتی ہے اور رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کے فکر کی روشنی میں اپنے وطن سندھ کی آزادی کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچا سکتی ہے۔
ترجمان نے آخر میں کہا سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل آزادی تک قومی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے ۔