ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالر جرمانہ، پاکستان نے امریکی عدالتوں سے رجوع کرلیا

507

فیصلے پر عمل درآمد سے ان کی سیاسی و معاشی استحکام پر تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان کا عدالت میں موقف

پاکستان نے ریکوڈک کیس میں عائد 6 ارب ڈالر کے جرمانے کو روکنے کے لیے امریکی وفاقی عدالت سے رجوع کرلیا۔

آسٹریلوی کاپر کمپنی تیتھیان کاپر کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے گذشتہ سال بلوچستان میں ریکوڈک مائیننگ کیس جیتا تھا جس کے بعد پاکستان کو 6 ارب ڈالر کمپنی کو ادا کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

پاکستان نے وفاقی عدالت میں موقف اپنایا کہ ‘فیصلے پر عمل درآمد سے ان کی سیاسی و معاشی استحکام پر تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے’۔

عدالت میں جمع کرائے گئے بریفنگ میں پاکستان کا کہنا تھا کہ ‘تیتھیان کو قانونی کارروائی کی اجازت نہیں دینی چاہیے’۔