خضدار: پیٹرول کی دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص جانبحق

877

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں مرکزی شاہراہ پر پیٹرول کی دکان میں آگ بھڑکنے سے ایک شخص جھلس کر جانبحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی شاہراہ پر پیٹرول کی دکان میں آگ لگنے کے باعث دو دکانوں کو نقصان ہوا ہے جبکہ ایک دکان میں پھنسنے کے باعث ایک شخص جھلس کر جانبحق ہوگیا جس کی شناخت شعیب احمد گرگناڑی سکنہ سوراب کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے پہنچ کر آگ کو بجھانے کی کوشش کی جبکہ آگ لگنے کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔