خضدار: ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق

889

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مرکزی شاہراہ پر آئل ٹینکر اور کار میں خوفناک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ مرکزی شاہراہ پر وڈھ کے قریب پیش آیا۔ جانبحق افراد میں انعام اللہ ولد حیات اللہ، اسمہ بی بی، سمیرہ بی بی اور فدا محمد ولد غلام محمد شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اقبال احمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار کار کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی اور چاروں جاںبحق افراد اور زخمی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔