خضدار: بھائی نے بھائی اور بھابی کو قتل کردیا

374

  بھائی فائرنگ کرکے  اپنے سگے بھائی اور بھابی کو قتل کردیا۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار کے علاقہ صمد ایریا میں بھائی نے بھائی اور ان کے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی  مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر قاتل کی تلاش شروع کردی۔

جائے وقوعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قاتل کو گرفتار کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سگے بھائی کو قتل کرنے کے بعد قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔