خضدار : بجلی کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر

168

خضدار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے روز مرہ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے رپورٹ کے مطابق اس وقت کھٹان، جعفر آباد، کھنڈ، لذو سمیت دیگر فیڈرز میں 26 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اگر 2 گھنٹے بجلی فراہم کرتے ہے وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے لوگوں کی قیمتی اشیاء جل جاتے ہیں۔

نمائندے کے مطابق اس شدید سردی میں بھی لوگ بغیر بجلی کے زندگی گزر رہے ہیں۔

کھٹان و جعفر آباد کے رہائشیوں نے اعلی حکام اور خضدار انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی نوٹس لے کر عوام کو اس عذاب سے چھٹکارا دلائیں۔