خضدار: امتحانات میں طلباء کی رہنمائی کیلئے ورکشاپ

167

خضدار میں سیو سٹوڈنٹس فیوچر کی جانب سے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی امتحانات کے حوالے سے طلباء کے لیے ایک روزہ ورکشاپ گورمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں منعقد کیا گیا۔

ورکشاپ میں صغیر احمد قریشی اور داؤد بلوچ نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیئے جبکہ ایس ایس ایف خضدار انجنئیرنگ یونیورسٹی یونٹ کے صدر عتیق بلوچ نے ورکشاپ کے مقاصد سے تقریب کا آغاز کیا۔

ورکشاپ میں  کثیر تعداد میں خضدار کے طلباء، اساتذہ کرام اور دیگر طبقہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔ ورکشاپ میں پروفیسر منیر احمد شہاب، پروفیسر مان منصور، سینیئر استاد گل حسن، عادل خدرانی، بلوچ ایجوکیشن کاؤنسل کراچی کے چیئرمین علی نواز بلوچ اور چیئرمین ایس ایس ایف فضل یعقوب بلوچ نے طلباء سے خطاب کیا۔

ورکشاپ میں اساتذہ کرام نے طلباء کو امتحانی پرچہ حل کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی، پرچے میں کی جانے والے عام غلطیوں، مارکنگ اسکیم، امتحانی حال میں پیش آنے والے مشکلات اور امتحانی انتظامیہ کے ساتھ پیش آنے والے رویہ کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی دی گئی۔

علی نواز بلوچ نے طلباء کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں شعور و آگاہی کی کمی کی وجہ سے ہمارے نوجوان ضائع ہوجاتے ہیں بجائے اپنے زندگی میں ایک مخصوص مقصد حاصل کرنے کی وہ اپنے قیمتی وقت کھیل، کود یا معمولی افعال میں ضائع کرتے ہیں لہٰذا اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے نوجوانوں کی مفت کائونسلنگ اور اصلاح ہوجاتی ہے۔

اساتذہ کرام اور مہمانوں نے ایس ایس ایف کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرکے طلباء کی رہمنائی اور اصلاح کی جائے۔

ورکشاپ کے آخر میں چیئرمین ایس ایس فضل یعقوب بلوچ نے طلباء اور مہمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ایف کی اس طرح کی ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد طلباء کے لئے داخلے اور اسکالرشپ حاصل کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے جامعات ہیں جن میں میٹرک اور ایف ایس سی کے نمبروں کے بنیاد پر داخلہ ہوتی ہے لہٰذا اس طرح کے ورکشاپ سے ہمارے نوجوان بہترین نمبر لیکر اپنے داخلہ میں آسانی پیدا کرینگے۔ میری دلی تمنا ہے کہ نہ صرف خضدار بلکہ پورے بلوچستان میں اس طرح کے پروگرام منعقد ہوں۔

فضل یعقوب بلوچ نے کہا کہ اس طرح طلباء، اساتذہ اور تعلیمی اداروں نے ہمارے ساتھ دیا مستقبل میں بھی ہم اس طرح کے ورکشاپ ، سیمینار اور کیریئر کونسلنگ کے علاوہ دیگر آگاہی پروگرام بھی منعقد کرینگے۔