حب : ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق متعدد زخمی

150

حادثہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ حب چوکی کے قریب پیش آیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق حب چوکی کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوئیں ہیں ۔

گڈانی موڈ کے قریب حادثہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کی وجہ سے پیش آیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جانبحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ حادثات اب روز کا معمول بن چکا جن کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال سڑک کے علاوہ مسافر کوچ ڈرائیوروں کی لاپرواہی بھی شامل ہے۔

این ایچ اے اور بلوچستان حکومت کی جانب سے اس اہم شاہراہ پہ حادثات کی روک تھام کے لئے تاحال کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔