حب اور چمن میں ٹریفک حادثے ، ایک شخص جانبحق متعدد زخمی

217

بلوچستان کی خستہ حال اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات اب روز کا معمول بن چکا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق حب مین آر سی ڈی روڈ موسی ہوٹل کے قریب کراچی سے آواران جانے والی ویگن اور ٹرالر کے درمیان  تصادم  کے نتیجے میں شخص جانبحق،متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ 18 زخمی ہوئیں ہیں

ایدھی زرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب چمن شیلاباغ کے قریب مسافر ڈائیو کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شاہراہ ٹریفک کےلئے بند ہوگیا۔

لیویز زرائع کے مطابق حادثہ برفیلی سڑک کے باعث آیا ۔

لیویز کے مطابق حادثے کے بند شاہراہ کو ٹریفک کےلئے جزوی طور پر بحال کردیا ہے اور سڑک سے برف کو ہٹانے کا بھی جاری ہے۔