جھل مگسی میں غیرت کے نام پر ایک شخص قتل، خاتون زخمی

222

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے گوٹھ صفرانی کے مقام پر مسلح شخص نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے دیدار نامی شخص کو قتل جبکہ خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاش اور زخمی کو فوری پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتی رہی ہے جبکہ ان واقعات میں ہونے والوں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ مذکورہ واقعات میں ملوث افراد بہت ہی کم تعداد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف کے کٹہرے میں لاسکے ہیں۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے  جہاں ایک طرف مقامی انتظامیہ ان واقعات کے روک تھام میں ناکام نظر آتی وہی اس امر کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو اس طرح کے اقدامات اٹھانے سے روکھنے کیلئے ان کو شعوری طور پر تیار کیا جائے۔