جھل مگسی سے ایک شخص کی لاش برآمد

170

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو حکام نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا ہے۔

نامعلوم شخص کی لاش جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں سب تحصیل میر پور بی ایریا گاؤں اوڈھانہ سے برآمد ہوئی ہے۔

تحصیلدار میر پور محمد انور جتوئی نے اطلاع ملنے پر لیویز فورس کے ہمراہ لاش کو اپنی تحویل میں لیکر شناخت کے لیے ڈسرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے لاش شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا تھا۔