جرمنی : فائرنگ سے 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

321

 جرمنی کے جنوبی علاقے روتھم میں مسلح  شخص نے  فائرنگ کر کے 6 افراد ہلاک ۔

جرمنی کے مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا، نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک سے زیادہ شہری ہلاک بھی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کر کے دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، البتہ اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کر لیے جبکہ جائے وقوعہ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت تاحال  ظاہر نہیں کی۔