تفتان سے نوجوان کی لاش برآمد

332

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے تفتان سے پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تفتان میں 27 سالہ نوجوان کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت وحید محمد حسنی سکنہ پدک، چاغی سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچلاک سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کا گلا دباکر قتل کیا گیا ہے۔

مقتول کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پانچ روز قبل نامعلوم افراد تفتان سے اٹھاکر لے گئے تھے۔