تربت : سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا

274
فائل فوٹو

بنیادی سہولیات کے عدم موجودگی کے باعث متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں تربت و گرد نواح  میں شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد سہولیات نا ملنے کےسبب شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

متاثرین کے مطابق  اعلان کردہ ٹینٹ و دیگر ضروری سامان متاثرین کو موصول نہیں ہورہے ہیں اور متاثرین سرکاری دفاتر کے سامنے دربدر ہیں۔

سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈی سی تربت کو فارم جمع کیا،  شروع میں کچھ افراد کو ٹینٹ و دیگر سہولیات مہیا کردیا گیا تھا تاہم اسکے بعد سے ڈی سی اپنے دفتر میں متاثرین سے ملاقات سے انکاری ہے اور ہمیں دفتروں کے چکر لگوائے جارہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے مکران کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان دشتی کے مطابق متاثرین کے لئے جو وسائل مہیا کئے گئے تھے وہ متاثرین کو موصول ہوئے اب مزید کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

تاہم متاثرین نے شکایت کی ہے کہ روز روز دفاتر کے چکر لگانے پر وہ شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔