بی این پی مینگل کا حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ

164

  پاکستان کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے  وفد اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، بی این پی مینگل نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ملاقات میں لاپتہ افراد اور گوادر سے متعلق قانون سازی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ حکومت نے بھی گوادر سے متعلق قانون سازی پر یقین دہانی کرادی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی وفد اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

بی این پی مینگل نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ملاقات میں بی این پی مینگل کا حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،لاپتہ افراد اور گوادر سے متعلق قانون سازی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ حکومت نے بھی گوادر سے متعلق قانون سازی پر یقین دہانی کرادی۔