بی این پی عوامی کسانوں مزدورں غریبوں مظلوموں کی پارٹی ہے- ڈاکٹر ناشناس لہڑی

141

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی کسانوں مزدورں غریبوں مظلوموں کی پارٹی ہے ان کے حقوق کے حصول کیلے ھر فورم پر عملی جدو جہد کررہے ہیں کارکنان پارٹی میں ریڈ کے ہڈی کے مانند ہے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نصیرآباد کے زیراہتمام ڈیرہ مرادجمالی میں نو منتخب بی این پی عوامی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر ساجد علی عمرانی کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی رہنماوں سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے مرکزی قائدین مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناش لہڑی کے آمد پر پھول نچھاور کرکے سخت نعرے بازی کی گئی۔

تقریب سے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناش لہڑی،بی این پی عوامی کے سیکرٹری زراعت و سابق سینیٹر سید اکبر شاہ، سی سی ممبر حاجی علی اکبر جتک،سی سی ممبر ساجد علی عمرانی ڈپٹی آرگنائیزر نصیرآباد کے آرگنائیزر سید گل شاہ و دیگرنے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ بی این پی عوامی کسانوں مزدورں غریبوں مظلوموں کی پارٹی ہے ان کے حقوق کے حصول کیلے ھر فورم پر عملی جدو جہد کررہے ہیں کارکنان پارٹی میں ریڈ کے ہڈی کے مانند ہیں پارٹی کاوژن گھر گھر گلی گلی پہنچانے ان کابڑا کرادارہے اور پارٹی نے ہر مشکل وقت میں کارکنان کے ساتھ کی حوصلہ افرائی کی ہے کسی بھی محاذ پر وہ خودکو تنہا نہیں سمجھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کارکنان 12 جنوری ورکرز کانفرنس اور عوامی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلے 27جنوری کو احتجاج کیلے بھرپورتیاریاں کرے عوامی مسائل کے حل بی این پی عوامی وژن ہے اور سیاست کا مقصد عوام کی بلاامتیازخدمت ہے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کاعزم ہے کیونکہ بلدیاتی نظام سیاست کی اولین سیڑھی ہے بی این عوامی کی سیاست کامقصد صوبہ اور عوام کی ترقی خوشحالی ہے کارکن کامقام پارٹی میں ریڑ کی حیثیت ہے ہر مشکل حالات میں بھی پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں کارکنوں کاکرداراہمیت کاحامل ہے وفاقی حکومت تبدیلی کے نام پر طفل تسلیوں کے سوائے کچھ بھی نہیں کیاہے آئے روز پیٹرول سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں اور بے روزگاری میں اضافے کے باعث غریب عوام سونامی خان کے خلاف نکل پڑے ہیں یوٹرنز کے فیصلوں نے عوامی سطح پر عمران خان کی سیاست سے لوگوں کو بدظن کردیاہے حریم شاہ صندل خٹک کا کردار اسلام آباد پنجاب کے سیاست دانوں سمیت دیگر سیاست دانوں کے لئے نیک شگون نہیں بی این پی عوامی کو25 جولائی کوعوامی طاقت ہونے کے باوجود ایک سازش کے تحت عوامی خدمت سے دور رکھا گیا وہ ہی لوگ آج پریشان ہے میراسدبلوچ کی کاوشوں سے دیگر اسکیمات سمیت صوبہ بھر میں سنگین امراض میں مبتلاغریب مستحق لوگوں کوعلاج معالج کیلئے کروڑوں روپے مل رہے ہیں بی این پی کے قائدین وکارکنان دعوی نہیں عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں قائد میراسراراللہ زہری کی مخلصانہ قیادت کی بدولت پارٹی فعال اور منظم ہے۔