بی ایل ٹی نے پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

199

 بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے سوئی گیس پلانٹ سے پنجاب کو جانے والی چھتیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو پنجاب اور سندھ کے سرحدی ضلع رحیم یاد خان کے حدود میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ۔

میران بلوچ نے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا جس کے سبب پنجاب کے بیشتر اضلاع کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم کے اسطرح کے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے