بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جانبحق

168

بلوچستان کے ضلع خضدار، ہرنائی اور قلات میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جانبحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے زیدی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے۔

دریں اثنا ہرنائی کے علاقے تور غر میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوگئے جبکہ قلات کے علاقے سرخین میں بندوق سے اتفاقی چلنے سے 22 سالہ نوجوان محمد حنیف جانبحق ہوگیا۔

انتظامیہ کی جانب سے تاحال فائرنگ کے واقعات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی گرفتاری عمل لائی جاسکی ہے۔