بلوچستان سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

165

18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بلوچستان سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ہے، قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل حبیب زئی سے 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے، قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل حبیب زئی سے 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کے لئے نمونے گذشتہ سال 31 دسمبر کو حاصل کیا گیا تھا، متاثرہ بچی کو 3 بار پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی گئی تھی، متاثرہ بچی کا خاندان پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مقیم رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سال 2019 میں بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔