بلوچستان : دو لاپتہ افراد بازیاب

163

گذشتہ روز بھی دو افراد بازیاب ہوئیں تھے جن میں ایک کو واپس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حب چوکی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

نجیب ولد میار جان اور پرویز ولد جمعہ کو  18 اپریل 2018 کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔

واضح رہے کہ بازیاب ہونے والے ان دو نوجوانوں کے ہمراہ حمید اور حنیف تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک طرف جہاں لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پہ نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ بھی ہورہے ہیں ۔