ایس ایس ایف کی خواتین ونگ کی تشکیل

136

سیو سٹوڈنٹس فیوچر نے خواتین ونگ کی 5 رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دی۔

عبوری کمیٹی کی تشکیل کا مقصد خواتین کے لئے تعلیم اور شعوری کام کرنا ہے۔

خواتین عبوری کمیٹی کے ذریعے ایس ایس ایف کی طرف سے اب خواتین اسٹوڈنٹس کے لئے پروگرام اور ورکشاپس کئے جائینگے۔

عبوری کمیٹی میں صدر، جویریہ بلوچ نائب صدر ، خالدہ بلوچ
جنرل سیکریٹری ، ڈاکٹر شاہناز بلوچ
انفارمیشن سیکریٹری ، سائرہ بلوچ
فنانس سیکریٹری ، صوبیہ بلوچ منتخب ہوئے۔

عبوری کمیٹی مرکزی کا بینہ کی صلاح اور مشورہ سے چئیرمین ایس ایس ایف فضل یعقوب بلوچ نے محدود مدت کےلئے تشکیل دیا ہے اور آنے والے وقت میں مستقل خواتین ونگ کی کا بینہ تشکیل دی جائیگی۔

نو منتخب صدر خواتین ونگ جویریہ بلوچ نے کہا کہ عورت کسی بھی معاشرے کا ایک اہم جز ہے اور معاشرے کی ترقی اور فلا و بہبود کا اہم حصہ ہے۔

مزید جویرہ بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے عورت نے مختلف انداز میں بہت ہی ہمت دلیری اور بہادری سے اپنا کام سر انجام دیا ہے۔ تاریخ میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جن میں عورت معاشرے کی تعمیر میں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ ایس ایس ایف پر صرف مردوں کا اجارہ داری نہیں بلکہ خواتین بھی تنظیم میں برابر کے حقوق رکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ خواتین بھی سامنے آئیں اور اپنے قوم کی بیٹیوں کی رہنمائی میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید چیئرمین نے کہا کہ ہماری کوشش ہمیشہ سے رہی ہے کہ تعلیمی مفاد میں جدوجہد رنگ نسل، مذہب اور جنس کے تعصب سے پاک ہو کر انسانیت کی فلاح بہبود کے لئے ہو ۔

خواتین بھی مرد کے ساتھ ساتھ تعلیم اور شعور کا حق رکھتے اور ماضی میں خواتین کے لئے پروگرامز کرنے میں ایس ایس ایف کو مشکلات پیش ہوتے تھے۔

اسی بناء پر ایس ایس ایف کی طرف سے خواتین ونگ کی عبوری کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے جو عارضی طور پر آئیندہ خضدار میں خواتین کے لئے مخلتف پروگرام، سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کرینگے۔

کمیٹی کے تمام عہدہ داران اور کارکنوں نے عہد کیا کہ ہم اہنے قوم وطن کی تعلیمی مفاد اور علم شعور کےلئے بھر پور جدوجہد کرینگے. اور ایس ایس ایف کا پیغام ہر گھر اور گدان تک پہنچائنگے۔