کوئٹہ میں میکانگی روڈ کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے نشانہ بنایا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے متعدد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دھماکے میں 14 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے طبی عملے کو طلب کرلیا ہے۔
زخمیوں میں نثار احمد ولد عبدالستار ، محمد وارث ولد عبدالباقی ،عمر خان ولد امیر خان
،راز گل ولد باز محمد ،عاصم ولد رحمت،باران ولد پائند خان ،محمد اختر ولد عبدالقادر ، محمد ہاشم ولد میر حسن ، عبدالخالق ولد ولی محمد ، زبیع اللہ ولد عتیق اللہ
،عمر زمان ولد شیر زمان ،عبدالغفار ولد عبدالستار ،محمد شویب ولد محمد ایاز محمد روشن ولد محمد ایاز شامل ہیں جبکہ جانبحق ہونے والے ایک شخص کی اکرم ولد حاجی عثمان قوم کاکڑ سکنہ میزائی اڈہ جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی ۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بم دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔