دھماکہ نماز مغرب کے بعد مسجد کے اندر ہوا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں واقع مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک اطلاعات کے مطابق دس افراد جانبحق ہوئیں جن ڈی ایس پی حاجی امان اللہ اور امام مسجد بھی شامل ہیں ۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے بعد مسجد کے اندر ہی ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔
دھماکے میں مارے گئے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ یکم اپریل 1963کو پیدا ہوئے اور یکم دسمبر 1988میں بطور اے ایس آئی پولیس کیئریئر کا آغاز کیا، پانچ اکتوبردو ہزار بارہ کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پائی اور اس وقت پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ میں تعینات تھے ۔
واضح رہے کہ دارالحکومت کوئٹہ میں گذشتہ چار دن کے اندر یہ دوسرا دھماکہ ہے۔