اورناچ: تیز رفتار مسافر بس و مزدا ٹرک میں تصادم 3 افراد جانبحق، 17 زخمی

846

مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہا تھا کہ اورناچ کراس کے قریب مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور مزدا ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں  3 افراد موقع پہ جانبحق جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے میں جانبحق اور زخمیوں کو ایدھی سروس کے رضا کاروں نے خضدار سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ کی خستہ حالی اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے ٹریفک حادثات کی ایک اہم وجہ کوچ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیتے ہیں ۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر ایک مسافر بس کو برق رفتاری سے جا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسافروں بسوں کے ڈرائیوروں اور ٹریفک حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بلوچستان میں حکومتی اقدامات کے دعووں کے باوجود کوچ کمپنیوں کو احتیاط برتنے پہ مجبور نہیں کیا جاسکا ہے۔