انتہا پسند سوشلسٹس کو اپنی معشیت تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے- امریکہ

118

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ چین سے تجارتی مذاکرات کے دوران زیادہ تر ٹیرف برقرار رہیں گے۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے صدر سے بہترین تعلقات ہیں۔

انہوں نےکہا کہ املاکِ دانش کے تحفظ کا چیلنج درپیش ہے، امریکا برطانیہ سے ایک نیا زبردست تجارتی معاہدہ کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکا کو توانائی کے لیے دوسرے ملکوں پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، امریکا کے پاس تیل و گیس سمیت توانائی کا وافر ذخیرہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ورلڈ اکنامک فورم کے 1 ٹریلین درختوں کے منصوبے میں حصہ لے گا، انتہا پسند سوشلسٹس کو اپنی معشیت تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔