امریکی کاروائی ایران کے ظلم و جبر کے شکار مظلوم اقوام کی ترجمانی ہے – بی ایس ایف

195

بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں حالیہ ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نہ صرف خطہ بلکہ افغانستان، کرد، عراق، شام، لبنان، یمن، بحریں اور دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردی پھیلانے کا براہ راست ذمہ دار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے اور آس پاس کا کوئی بھی علاقہ ایران کی فاشسٹ رویوں اور زیادتیوں سے محفوظ نہیں جو عالمی اور علاقائی امن کو چیلنج کرنے کی مترادف ہے حالیہ امریکہ کاروائی ایران کی اپنے غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ایران نے خطہ میں جنگ برپا کرنے کا موقع از خود پیدا کیا ایران کے خلاف امریکی کاروائی عالمی برادری اور ایران کے ظلم و جبر کے شکار مظلوم اقوام کی ترجمانی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اب عالمی امن کو آنکھ دکھا رہا ہے امریکہ نے ایران سے سیاسی فوجی ایٹمی اور اقتصادی پابندی ہٹانے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ بہت بڑی غلطی تھی جس پر بلوچ و کرد سمیت کئی ممالک کے تحفظات تھے اس سے ایران کو مزید دہشت گردی کا موقع ملا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ رجعت پسند ایرانی ریاست جو پوری دنیا کے لیے دہشت گردی کی علامت کے طور پر سامنے آرہا ہے ایران پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کو غیر محفوظ بناکر اپنے ان پروکسیز کی سٹریٹیجک مالی اور فوجی مدد کرکے علاقائی و عالمی امن کو تہہ و بالا کررہاہے۔ بلوچ قوم ایرانی جارحیت سے براہ راست متاثر ہے مقبوضہ ایرانی بلوچستان جہاں نہ صرف بلوچ قومی آزادی کا گلا گھونٹا گیا ہے بلکہ انسانی حقوق کے بدترین خلاف ورزیاں معمول کاحصہ بنے ہوئے ہیں ایران کے زیر قبضہ بلوچ آبادی جو ایرانی فارسیوں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہے جہاں بطور انسان بلوچ قوم کو صفر فیصد بھی حقوق حاصل نہیں جو بھی بلوچ ایران کے وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاج کرتا ہے دوسرے دن انہیں سزائے موت دی جاتی ہے بلکہ ایسے کئی واقعات ہے جہاں صرف بلوچ ہونے کے ناطے بغیر جرم سینکڑوں بلوچ فرزندوں کو شہید کیا جاتا ہے جو عالمی و انسانی قوانین کے لئے چیلنج سے کم نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران، یمن، بحریں، شام، لبنان، کرد بلوچستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں سینگ اڑانے کی پالیسی پر عالمی دنیا کو جوابدہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جو لوگ ایرانی مظالم کے خلاف زبان بندی اور مصلحت کو ترجیح دیکر ایران سے توقعات رکھ رہے ہیں ان کی اس طرح کی پالیساں اور بلوچ دوستی بھی ایک المیہ ہے ایران جیسے شاطر ریاست جو بلوچ قوم کے لئے عذاب بنا ہوا ہے ان کی سازشوں سے بچنے کے لئے انہیں اپنے موقف اور پالیسیوں پر گہرائی غور کرنے کی ضروت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ عالمی اقدامات بلوچ قوم کے لئے حوصلہ افزاء ہے بلوچ قوم، قومی مفاد کی خاطر مشترکہ جدوجہد اور یکجہتی کے لئے اکھٹے ہوجائیں یا کم سے کم یکسان طور پر داخلی اور خارجی موقف اپناکر عالمی دنیا کو ایرانی مظالم اور بلوچ قومی آزادی کے حق میں سیاسی سفارتی اور اخلاقی ہمدری کے لئے قائل کریں مقبوضہ ایرانی بلوچستان کے لوگ بیداری کے ساتھ متحدہ بلوچ وطن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ بلوچ قوم آزاد و خوشحال و باوقار زندگی گزارسکیں۔