امریکہ میں جی ایم سید کے سالگرہ کے مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

438

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ’جی ایم سید میمیوریل کمیٹی اور ورلڈ سندھی کانگریس‘ کی جانب سے رہبر ِسندھ سائیں جی ایم سید کی 116 ویں سالگرہ منائی گئی، جس میں امریکہ کی مختلف ریاستوں کے سندھیوں سمیت سندھ سے آئے ہوئے مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز زبیر بھنبھرو نے سندھودیش کے قومی ترانے سے کی، پروگرام کی کاروائی محترمہ نورالنساء گھانگھرو نے چلائی جبکہ رحمان کاکیپوٹو نے مہمانوں کو ویلکم کیا۔

پروگرام میں پشتون تحفظ موومنٹ کی رہنما گلالئی اسماعیل، جمیعت علماء سندھ کے رہنما حافظ صدیق میمن، ورلڈ سندھی کانگریس کے رہنما عبید خواجہ، جی ایم سید اسٹڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر حیدر لاشاری، بلوچ رائٹس کاؤنسل کے رہنما قیوم بلوچ، دانشور شاہنواز شیخ، ذوالفقار ہالیپوٹو، راجا ڈاہر جویو اور دیگر نے خطاب کیا۔

سالگرہ پروگرام میں مالک ڈنو شیخ نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مقرریں نے سائیں جی ایم سید کے ’اتحادِ انسانی، امنِ عالم اور ترقی ءِ بنی نوع آدم‘ کے لیئے ادا کیئے گئے کردار و جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ سائیں جی ایم سید کی سندھی، بلوچ، پشتون و دیگر مظلوم اقوام کی آزادی و حقوق کے لیئے اٹھائی گئی آواز و جدوجہد کو ساراہا۔

اس موقع پر سائیں جی ایم سید کی پڑپوتی پارس سید سال 2019 کا ’جی ایم سید ایوارڈ‘ خالد ہاشمانی کو دینے کا اعلان کیا، جبکہ قومی میگزین ’پیغام سندھ‘ کے ’سالگرہ نمبر‘ کی بی تقریب رونمائی کی گئی۔

آخر میں محفل موسیقی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ارشد محمود نے قومی گیت گا کر محفل میں رنگ بھر دیئے۔