الطاف حسین کے سندھ کی آزادی کے مشترکہ جدوجہد کی اپیل خوش آئند ہے – صوفی شاہ عنایت

808

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے کمانڈر صوفی شاہ عنایت نے الطاف حسین کی جانب سے 3 جنوری 2020 کو سندھی قوم کو سندھ کی آزادی کے لیئے مشترکہ جدوجہد کرنے والی اپیل کو ویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر سندھ سائیں جی ایم سید نے اپنے قومی فکر میں واضح طور پر کہا ہے کہ ”قدرت نے اردو آبادی کو سندھ وطن جیسی خوبصورت دھرتی ماں کی گود نصیب کی ہے، اس لیئے سندھ میں رہنے والے سندھی اور اردو آبادی اب یہاں کے مستقل باشندے ہیں، جن کے آپس میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی مفادات مشترکہ ہیں۔ اس لیئے انہیں مل کر اپنی دھرتی ماں سندھ وطن کو پنجابی سامراج کے تسلط سے آزاد کرانہ ہوگا۔“

ایس آر اے کمانڈر صوفی شاہ عنایت نے کہا ہے کہ سندھ کی قومی تحریک کبھی بھی لسانی، مذہبی یا نسلی بنیادوں پر نہیں رہی ہے۔ سندھ کی قومی تحریک شروع دن سے سندھ ملک کے جغرافیائی حدود کے تحفظ، سیاسی، معاشی، اقتصادی و قومی مفادات کے تحفظ سمیت سندھ کی مکمل قومی آزادی کی جدوجہد کرتی رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ وطن کے مستقل باشندے کی حیثیت سے آج جب محترم الطاف حسین بھائی نے بھی تاریخ کے تمام تلخ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ وطن اور اپنے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیئے اپنی دور اندیش سوچ کا اظہار کرتے ہوئے رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کے سندھ کی آزادی کے نظریے کو تاریخ کا سچ مانتے ہوئے سندھی قوم کی طرف ساتھ دینے اور سندھ کی آزادی کے لیئے مل کر مشترکہ جدوجہد کرنے کے لیئے ہاتھ بڑھایا ہے تو اس موقع پر ہم بھی سندھی قوم کی جانب سے سندھ کی آزادی کے لیئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے لیئے بھرپور ساتھ دینے کا اظہار کرتے ہیں۔