کاریگروں کی گاڑی سڑک پہ نصب مائن کی زد میں آگیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے ضلع شارصفا کے اخند صاحب کلی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے لگانے والے 5 افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
صوبہ زابل کے گورنر کے ترجمان گل اسلام سیال نے کہا کہ کندھار کو بجلی فراہم کرنے کے لئے کھمبے لگانے والے کاریگروں کے مزدا گاڑی سڑک پہ نصب بارودی سرنگ سے ٹھکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔
تاہم اس بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔