اختر مینگل و پارٹی پالیسیوں کی بدولت لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں- بی این پی

175

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ممبر ساجد ترین ایڈووکیٹ، رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ، ہیومن رائٹس مرکزی چیئرمین موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل اور پارٹی پالیسی کے بدولت لاپتہ افراد کی بازیابی کا خوشخبریاں مل رہی ہے مخالفین بوکھلاہٹ کے شکار ہے ہم وزارتیں اور مراعات نہیں چا ہتے ہم اپنے نسلوں کو بچانے کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے ساحل ووسائل کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے اپنے وطن کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی ممبر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی بلوچستان کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے آج پیر بخش بنگلزئی سمیت دیگر افراد کے بازیابی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے روز اول سے جو چھ نکات حکومت کے سامنے رکھے تھے۔

اس پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور ہم نے بلوچستان کے حقیقی مسائل مرکزی حکومت کے سامنے رکھے ہیں قائد سردار اختر جان مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے پالیسی کے بدولت لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ہمارے لئے خوشی کی بات ہے اور بلوچستان کے عوام کو اب خوشخبریاں ملے گی بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے وطن کے خدمت کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہے۔

رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا وژن ہے چھ نکات کا ولاپتہ افراد سر فہرست ہے سردار اختر جان مینگل اور ان کی ٹیم کے بدولت آج پیر بخش سمیت لاپتہ افراد بازیاب ہو رہے ہیں مستونگ سے لاپتہ ہونیوالے میرے قبیلے سے ہے جو آج بازیاب ہوا ہے ہمیں وزارتیں نہیں اپنے نسلوں کو بچانے میدان میں نکلے ہیں۔

ہیومین رائٹس کمیٹی کے مرکزی چیئرمین موسیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ آج بلوچستان نیشنل پارٹی وہی تسلسل سے جدوجہد کر تے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے ہم قومی حقوق کے لئے بر سر پیکار ہے آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے چھ نکات کے بدلے لاپتہ افراد بازیاب ہو رہے ہیں اس سے بڑی خوشخبری نہیں ہے۔