آواران سے لاپتہ نوجوان تاحال بازیاب نہ ہوسکا

187

لواحقین کی حکومتی اداروں سے اپنے لاپتہ نوجوان کی بازیابی کی اپیل ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق شورش زدہ علاقے آواران سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے قدیر بلوچ ولد برکت تاحال بازیاب نہ ہوسکا ۔

آواران کے علاقے مالار کھن سے اکیس دسمبر دو ہزار انیس کو لاپتہ ہونے والے قدیر بلوچ کے لواحقین نے حکومتی اداروں اور دیگر انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے لاپتہ نوجوان کی بازیابی کےلئے کردار ادا کریں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کےلئے مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے احتجاج ہوتے رہتے ہیں ۔

دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے کوئٹہ و کراچی میں پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔